حوزه نیوز ایجنسی کے مطابق، ملی یکجہتی کونسل پاکستان اور جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صدر جناب صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر زبیر اور مرکزی سیکریٹری جنرل جناب پیر سید صفدر شاہ گیلانی نے قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کی رہائشگاہ پر ان سے تفصیلی ملاقات کی۔
رپورٹ کے مطابق اس موقع پر شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی، مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ شبیر میثمی، مرکزی ڈپٹی سیکریٹری سید سکندر عباس گیلانی ایڈووکیٹ اور مرکزی سیکریٹری اطلاعات زاھد آخوندزادہ بھی موجود تھے۔
قابل ذکر ہے کہ اس ملاقات میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان کو مزید مضبوط کرنے، اتحاد بین المسلمین کی فضا کو بہتر بنانے، ملک میں ملی، مذھبی، سیاسی امور اور موجودہ بحرانوں کے حوالے سے مفصل گفتگو اور مشاورت عمل میں لائی گئی۔